جمعہ 20 دسمبر 2024 - 17:11
علامہ راجہ ناصر کا سینیٹ میں اہم خطاب: پارا چنار دو مہینے سے محاصرے میں ہے؛ کوئی پرسان حال نہیں

حوزہ/ گزشتہ روز ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سے جواب طلب اور سینیٹرز سے صدائے احتجاج بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سے جواب طلب اور سینیٹرز سے صدائے احتجاج بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

علامہ راجہ ناصر کا سینیٹ میں اہم خطاب: پارا چنار دو مہینے سے محاصرے میں ہے؛ کوئی پرسان حال نہیں

انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار کہا تھا کہ جنگ ہو سکتی ہے، لیکن نہیں سنا گیا، کرم پارہ چنار کا علاقہ دو ماہ سے محاصرے میں ہے اور ایک نالائق صوبائی ترجمان مظلوموں کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ میں نے صوبائی حکومت کو مسلسل توجہ دلائی کہ حالات درست کریں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ نہ حکومت نامی کوئی چیز ہے نا سیکورٹی ادارے نامی کوئی چیز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرم کے معاملے میں سب ہمارے مجرم ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ہم نے کئی ایم اینز اور ایم پی ایز کے ساتھ وہاں کا دورہ کیا تو دونوں اطراف کے لوگ امن چاہتے ہیں، لیکن امن بحالی کے لیے کوئی سنجیدہ نہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .